ہمارا ہدف اگلے سال کا ورلڈ کپ ہے: متھالی راج

نئی دہلی، دسمبر۔ ہندوستان کی خواتین کی ون ڈے ٹیم کی کپتان متھالی راج نے کہا ہے کہ ٹیم کا ہدف اگلے سال ہونے والا ورلڈ کپ ہے اور اس بڑے ٹورنامنٹ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز حاصل کرنا ہندوستانی ٹیم کے لیے اچھی بات ہے۔ہندوستان کو مارچ-اپریل 2022 کے ورلڈ کپ سے قبل پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کا سامنا کرنا ہے۔ ہندوستانی خواتین کوورلڈ کپ سے پہلے صرف ایک ون ڈے سیریز کھیلنی ہے، لیکن کپتان متھالی کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری ملی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کا دورہ ملنا ہمارے لئے کافی اچھی بات ہے ۔دہلی میں ایک پروموشنل ایونٹ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے متھالی نے کہا کہ میں نے ابھی کھیلنا نہیں چھوڑا ہے اور میں ابھی کھیل رہی ہوں۔ اس وقت میرا ہدف ورلڈ کپ ہے جس کے لیے ہم تیاری کر رہے ہیں۔‘‘ کورونا کی وجہ سے ورلڈ کپ کوالیفائرز کی منسوخی کے بارے میں پوچھے جانے پر متھالی نے کہا کہ ہندوستان کوالیفائر کا حصہ نہیں ہے، اس لیے وہ اس پر کچھ نہیں کہیں گی لیکن ٹیم اپنی عالمی کپ کی تیاری کررہی ہے۔ہندوستان نے 2021 میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کی تھی ۔ اس کے بعد ہندوستان کی ٹیم تینوں فارمیٹس کی سیریز کھیلنے انگلینڈ اور پھر جنوبی افریقہ گئی۔ اگرچہ انہیں تینوں سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا لیکن انہوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو ان کے گھر پر سخت چیلنج دیا۔ متھالی کی ٹیم نے اس دوران آسٹریلیا کی لگاتار 26 جیت کے عالمی ریکارڈ کو بھی روکا۔متھالی نے کہا، “ہم نے مارچ سے دنیا کی تین ٹاپ ٹیموں کے خلاف کرکٹ کھیلی ہے اور ہم اچھی طرح سے تیار ہیں، اس کے علاوہ لڑکیاں مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہی ہیں، جب کہ کئی لڑکیاں دی ہنڈریڈ اور ویمنز بگ بیگ لیگ کا بھی حصہ تھیں۔ ہم میچ پریکٹس کر رہے ہیں، جو اس وقت سب سے اہم ہے۔ ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا بھی ہمارے لیے اچھی بات ہے۔”آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اپنی کارکردگی پر انہوں نے کہا کہ جب آپ ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں تو آپ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، ہم بھلے ہی سیریز ہار گئے لیکن تمام میچز بہت قریبی اور دلچسپ تھے۔ ہم نے 270 سے زائد رنز بنائے اور پھر اسی بڑے ہدف کا تعاقب کیا۔ اگر ہم اسے مستقل مزاجی سے کرنے میں کامیاب رہے تو یقیناً ہم عالمی کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں شامل ہوں گے۔”ہندوستان کے مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت ہے لیکن کپتان کا ماننا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ہر شعبے کو اور بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم ایک یونٹ کے طور پر بلے بازی کرتے ہیں، اس لیے آپ کسی ایک شعبے پر سوال نہیں کر سکتے۔ کئی بار ہمارا ٹاپ آرڈر ناکام ہوا ہے، یہ مڈل آرڈر ہے جس نے ٹیم کو سنبھالا ہے۔ ایک ٹیم کے طور پر ہمارا مقصد ہمیشہ بڑا اسکور کرنا ہوتا ہے۔ہندوستان انگلینڈ میں 2017 کے ورلڈ کپ میں رنر اپ رہا تھا، حالانکہ کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ ٹیم فائنل میں پہنچے گی۔ متھالی نے کہا، "پھر کسی کو توقع نہیں تھی لیکن اب 2021 میں سبھی کوامید ہے۔ مسلسل بین الاقوامی کرکٹ اور ٹی 20 لیگز میں کھیلنے سے ہمارے کھلاڑیوں کو تجربہ ملا ہے۔ ہمارے پاس نوجوان کھلاڑی ہو سکتے ہیں لیکن ان کے پاس اچھا تجربہ ہے۔” ہمیں صرف ایک ٹیم کے طور پر بہتر کھیلنے کی ضرورت ہے۔ ٹیم ورلڈ کپ میں ہر میچ مختلف ہوگا اور ہمیں اپنی حریف ٹیموں کوسمجھنا ہوگا۔

Related Articles