وینکٹیش ایر کو 40 گنا زیادہ قیمت جبکہ عمران ملک کو بھی بڑا فائدہ

ممبئی،  دسمبر . 2022 کی بڑی نیلامی سے قبل، آئی پی ایل کی آٹھ پرانی ٹیموں نے کل 27 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے اور اس ریٹینشن میں وینکٹیش ایئر کے لئے 40 گنا اضافہ سب سے حیران کن ہے جبکہ جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عمران ملک کو بھی کافی فائدہ ہوا ہے۔2021 کی نیلامی میں، کے کے آر نے مدھیہ پردیش کے آل راؤنڈر وینکٹیش ائیر کو 20 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت میں خریدا تھا۔۔ ایر کو اس مرتبہ کے کے آر نے آٹھ کروڑ روپئے میں ریٹین کیا ہے۔ یہ 2021 کی نیلامی کی قیمت سے 40 گنا زیادہ ہے۔ بنیادی قیمت سے زیادہ قیمت تک پہنچنا تاریخی طور پر کوئی ریکارڈ نہیں ہے کیونکہ 2015 میں ممبئی انڈینز نے ہاردک پانڈیا کو 10 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر خریدا تھا، جبکہ 2018 میں ممبئی نے انہیں 110 گنا زیادہ 11 کروڑ روپئے دیئے۔جموں و کشمیر کے تیزگیندباز عمران ملک کو سن رائزرز حیدرآباد نے 4 کروڑ روپے میں ریٹین کیا ہے۔ ملک دوسرے ان کیپڈ کھلاڑی ہیں جنہیں ان کے ریاست کے ہی دوست عبدالصمد کے ساتھ ایس آر ایچ نے ریٹین کیا ہے ۔ جبکہ ملک نے تین اور وینکٹیش نے 2021 میں صرف 10 میچ کھیلے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سنجو سیمسن کے پاس تھا، جنہیں راجستھان رائلز نے صرف 11 آئی پی ایل میچوں کے بعد برقرار رکھا تھا۔ اسی سال ایک اور ان کیپڈ کھلاڑی منان ووہرا کو کنگز 11 پنجاب نے 12 میچوں کے بعدریٹین کرلیا تھا۔ سن رائزرز حیدرآباد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو 14 کروڑ روپے دے گا۔ یہ کسی غیر ملکی کھلاڑی کو ادا کی جانے والی سب سے زیادہ برقرار رکھنے کی قیمت ہے۔ 2018 میں سن رائزرز نے کین کو 3 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ 2018 میں خریدے جانے سے پہلے، سن رائزرز نے 2015 میں کین کو 60 لاکھ روپے میں خریدا تھا اور اگلے تین سیزن کے لیے اتنی ہی قیمت ادا کی تھی۔2012 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹرینیڈاڈ کے ایک نامعلوم پر اسرار اسپنر سنیل نارائن کو خریدا تھا۔ اس کھلاڑی نے 2011 میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی قیمت 5.23 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس وقت تک نارائن نے ویسٹ انڈیز کے لیے صرف تین میچ کھیلے تھے اور ان کی بنیادی قیمت صرف 37 لاکھ تھی۔سال 2014 میں نارائن کو 9.5 کروڑ روپے میں برقرار رکھا گیا تھا۔ چار سال بعد، 2018 کی بڑی نیلامی میں، نارائن کو ایک بار پھر 8.5 کروڑ میں ریٹین کیا گیا۔ آئی پی ایل کی ریٹینشن کے مطابق، نارائن کو اس بار کے کے آر نے دوسرے کھلاڑی کے طور پر برقرار رکھا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس بار نارائن کو صرف 6 کروڑ روپے ملیں گے، جو 2018 میں ان کی قیمت سے 29 فیصد کم ہے۔جہاں تک آئی پی ایل کی نیلامی کا تعلق ہے گلین میکسویل سب کے پسندیدہ رہے ہیں۔ انہیں پہلے بڑی قیمت پر خریدا گیا تھا، لیکن کسی نے بھی گلین میکسویل کو اپنی ٹیم میں برقرار نہیں رکھا۔ پہلی بار، رائل چیلنجرز بنگلور نے انہیں 12 کروڑ روپے کی قیمت پر برقرار رکھا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب میکسویل کو کسی ٹیم نے برقرار رکھا ہے۔ اب تک وہ چار فرنچائزز کے لیے کل نو سیزن میں کھیل چکے ہیں، جن میں دہلی ڈیئر ڈیولز، ممبئی انڈینز، کنگز 11 پنجاب اور رائل چیلنجرز شامل ہیں۔آٹھ میں سے چار فرنچائزز چنئی سپر کنگز، دہلی کیپٹلز، کے کے آر اور ممبئی انڈینز نے چار کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔ ممبئی اور چنئی نے ان چار کھلاڑیوں کے لیے 42 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، جب کہ دہلی نے ان چار کھلاڑیوں پر 50 لاکھ مزید خرچ کیے ہیں جن کی کل رقم 42.50 کروڑ ہے۔ دوسری جانب کولکتہ نے چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے لیے صرف 34 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، یعنی اس نے 8 کروڑ روپے بچائے ہیں۔

Related Articles