بی جے پی کو ہرانے کے لئے کسی بھی پارٹی سے اتحادممکن:اکھلیش

مہوبہ:دسمبر۔ سماجو ادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ہرانے کے لئے ان کی پارٹی کو کسی بھی دوسری پارٹی سے سمجھوتہ کرنے میں کوئی گریز نہیں ہے۔ حالانکہ اے آئی ایم آئی ایم سے دوری بنائے رکھنے کی انہوں نے وضاحت کی۔بندیل کھنڈ میں تین دن کے انتخابی مہم پر نکلے ایس پی سپریمو نے آج للت پور کے لئے روانہ ہونے سے پہلے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ بی جے پی کو ٹکر دینے کے لئے سماج وادی پارٹی کے ذریعہ یکساں نظریات والی مختلف سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کر کے ایک بڑا مورچہ تیار کیا جارہا ہے۔ جس میں زیادہ تر پارٹیوں کی شراکت داری ہوچکی ہے۔ چچا شیوپال کی پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کو بھی جلد ہی ساتھ لے کر اسے آخری شکل دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ متحدہ مورچہ سے اسدالدین اویسی کو اے آئی ایم آئی ایم کو دور رکھا گیا ہے۔ سماج ودی پارٹی نے اس سے کسی بھی قسم کاا تحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس پی سربراہ نے بتایا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کے انتخاب کا کام جلد ہی شروع کردیا جائے گا۔ امیدواروں پر رائے لینے کے لئے پارٹی کے سبھی ضلع صدور و اسمبلی حلقے صدور کی میٹنگ اگلے ہفتے طلب کی گئی ہے۔ایس پی سے ٹکٹ عوامی رابطہ رکھنے والے محنتی و ایماندار امیدوار کو دیا جائے گا۔انہوں نے یوپی کے نائب وزئر اعلی کیشوپرساد موریہ کے ذریعہ متھرا کی کرشن جنم بھومی کے سیاق میں دئیے گئے بیان پر کہا کہ بی جے پی لیڈروں کو انتخاب میں ہار ملتی دکھ رہی ہے اس کی وجہ سے وہ حواس باختہ ہیں اور بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں۔

Related Articles