دوسروں کی زندگی کے تحفظ کے لئے کریں خون عطیہ:پٹیل

لکھنؤ:یکم دسمبر۔اتررپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے دوسروں کی زندگی کے تحفظ کے لئے لوگوں سے خون اور اعضاء عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔محترمہ پٹیل نے بدھ کوعالمی یوم ایڈس کے موقع پر کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ذریعہ منعقدخون عطیہ اور ایڈس بیداری ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر راج بھون سے روانہ کیا۔ اس موقع پر اپنی مرضی سے خون عطیہ پر یونیورسٹی کی جانب سے بہت ہی موثر نکڑ ناٹک بھی پیش کیا گیا۔گورنر نے کہا کہ ایسے پروگرام سے سماج میں بیداری پیدا ہوتی ہے اور لوگوں کو خون و اعضاءعطیہ و سماجی خدمت کے لئے رغبت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے زمانے میں ہمارے نوجوان بہت ہی بیدار ہوگئے ہیں اور ہر شعبے میں اپنی شراکت داری ادا کررہے ہیں۔ جس ملک کے نوجوان اتنے ہ بیدار اور باضمیر ہوں وہ طاقت ور اور مستحکم ملک کی شکل میں ترقی کے راستے پرہمیشہ آگے بڑھتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرض سے سماج کو آزادی دلانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ وقت رہتے بیماری سے متعلق جانچ کرواکر مناس علاج کا آغاز کیا جائے۔

Related Articles