میتھالی اور جھولن کو آرام، عالمی کپ کے لئے دعویٰ پیش کریں گی 60 خاتون کرکٹر
نئی دہلی، نومبر۔ بی سی سی آئی نے گھریلو سینئر خاتون ون ڈے چیلنجر ٹرافی کے لئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ چار ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 4 سے 9 دسمبر تک وجئے واڑہ میں کھیلا جائے گا۔ تاہم، اس ٹورنامنٹ کے لیے، سینئر کھلاڑی میتھالی راج، جھولن گوسوامی، اور خواتین کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں کھیلنے والی آٹھ میں سے سات کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔اس بار اس ٹورنامنٹ میں تین کے بجائے چار ٹیمیں کھیلیں گی۔ اگلے سال نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل بورڈ سینئر لیول پر بہت سے نئے نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع دینا چاہتا ہے۔خاتون بی بی ایل میں کھیلنے والی رادھا یادو واحد ایسی کھلاڑی ہیں جو آسٹریلیا سے واپس آ کر اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ وہ ٹی 20 کی ماہر سمجھی جاتی ہیں اور ون ڈے ٹیم میں اپنا دعویٰ رکھنا چاہتی ہیں۔ بی بی ایل میں شریک دیگر سات کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا انتخاب دیا گیا کیونکہ وہ جون جولائی کے دورہ انگلینڈ کے بعد سے تقریباً مسلسل بایو ببل میں تھیں۔اسنیہ رانا، تانیہ بھاٹیہ، شکھا پانڈے اور پوجا وستراکر کو بالترتیب انڈیا اے، بی، سی اور ڈی ٹیموں کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم میں کل 15 کھلاڑی ہیں۔چار ٹیمیں درج ذیل ہیں:انڈیا اے: اسنیہ رانا (کپتان)، شیولی شندے، لکشمی یادو، ورندا دنیش، جھانسی لکشمی، یاستیکا بھاٹیہ، دیویادرشنی، مہک کیسر، بی۔ انوشا، ایس ایس۔ کلال، گنگا.ڈبلیو، ڈی ڈی۔ کسات، رینوکا سنگھ اور سمرن دل بہادرانڈیا بی: تانیہ بھاٹیہ (کپتان)، انجو تومر، ریا چودھری، پلک پٹیل، شوبھا ستیش، ہرلین دیول، حمیرا قاضی، چندو وی رام، راشی کنوجیا، جی۔ ترشا، سومیا تیواری، میگھنا سنگھ، سرلا دیوی، صائمہ ٹھاکر اور رمیا شریانڈیا سی: شیکھا پانڈے (کپتان)، مسکان ملک، شویتا ورما، شپرا گری، ترنم پٹھان، آرتی دیوی، رادھا یادیو، سی پرتیوشا، انوشکا شرما، کاشوی گوتم، پرینکا گرکھیڑے، آر آر ساہا، دھرا گرجر، پریا پونیا اور ایشوریہانڈیا ڈی: پوجا وستراکر (کپتان)، امنجوت کور، اندرانی رائے، کے۔ پرتیوشا، ایس. میگھنا، دیویا جی، ایوشی سونی، کنیکا آہوجا، کیرتی جیمز، راجیشوری گائیکواڑ، سنجولا نائک، مونیکا پٹیل اور اشونی کماری