حسن علی کے پنجے سے بنگلہ دیش 330 پر سمٹا

چٹاگانگ، نومبر۔ تیز گیند باز حسن علی نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے51 رن پر پانچ وکٹیں حاصل کرکے بنگلہ دیش کوپہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کے روز پہلی اننگز میں 330 رن پر ڈھیر کر دیا جبکہ پاکستان نے اس کا جواب اسٹمپ تک پہنچے بغیر کسی نقصان کے 145 رن بنالئے ہیں اور وہ پہلی اننگز میں 185 رن سے پیچھے ہے۔ عابد علی 180 گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 93 اور عبداللہ شفیق 162 گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52 رن بناکر کریز پرموجود ہیں۔ لٹن داس اپنے کل کے اسکور 113 رنز سے آگے 114 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں حسن علی نے ایل بی ڈبلیو کیا ۔ دوسرے ناٹ آوٹ بلے باز مشفق الرحیم اپنے 82 کے اسکور میں 9 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مہدی حسن معراج نے چھ چوکوں کی مدد سے 68 گیندوں پر ناٹ آوٹ 38 رنز بنا کر ٹیم کو 330 رنز تک پہنچا دیا۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے آج گرنے والی چھ وکٹوں میں سے چار وکٹیں حاصل کیں۔ حسن نے 51 رن دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی اور فہیم اشرف نے دو دو جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے تجربہ کار عابد علی کا بھرپور ساتھ دیا اور نصف سنچری مکمل کی۔عابد علی نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور بنگلہ دیش کے خلاف اپنی نصف سنچری بنائی۔عابد علی 180 گیندوں پر 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 93 اور عبداللہ شفیق 162 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر وکٹ پر مووجد ہیں۔لٹن داس کے ساتھ 206 رنز کی شاندار شراکت قائم کرنے والے مشفیق الرحیم سنچری بنانے میں ناکام رہے اور 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نے کچھ دیر مزاحمت کی لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 330 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔مہدی حسن 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ یاسر علی 4، تیج الاسلام 11، ابو جید 8 اور عبادت حسین صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔

 

Related Articles