برطانیہ میں لاکھوں ڈرائیورز کولائسنس ختم ہوجانے کا علم نہیں

گلاسگو ،نومبر۔ برطانیہ میں لاکھوں کی تعداد میں ایسے ڈرائیورز ہیں جن کو اس بات کا علم ہی نہیں کہ ان کے لائسنس کی مدت ختم ہو چکی ہے اور وہ لائسنس کی تجدید کرائے بغیر غیر قانونی طور پر ڈرائیونگ کر رہے ہیں۔ پولیس کی طرف سے چیک کئے جانے پر ان کو ایکہزار پونڈ تک جرمانہ اور تین یا اس سے زیادہ پنلٹی پوائنٹس مل سکتے ہیں۔ 1998ء کے بعد سے تمام فوٹو والے لائسنس کی ہر 10 سال بعد تجدید کرانا پڑتی ہے جب کہ 70 سال کی عمر کے بعد دوبارہ تجدید کا عرصہ تین سال بعد ہے، ایسے افراد جنہوں نے اپنے ایڈریس بدل لئے ہیں یا ان کو بعدازاں نظر کی کمزوری یا کسی جسمانی معذوری کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان کو اپنی اس حالت کے بارے میں فوری طور پر ڈرائیونگ اینڈ وہیکل لائسنسنگ اتھارٹی کو مطلع کرنا چاہئے، ایسے افراد جن کا لائسنس اَپ ٹو ڈیٹ نہیں خدانخواستہ کسی حادثے کی شکل میں انشورنس کمپنی ان کے کلیم کو مسترد کر سکتی ہے۔

 

Related Articles