سی ایس کے کی ریٹین کھلاڑیوں کی فہرست میں دھونی اور جڈیجہ سب سے آگے

نئی دہلی، نومبر۔آئی پی ایل 2021 کی فاتح فرنچائزی چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے 2022 کے ٹورنامنٹ کے لیے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ رویندر جڈیجا اور رتوراج گائیکواڑ کو ٹیم میں ریٹین کرنے ، جبکہ دہلی کیپٹلس کے ذریعہ رشبھ پنت کو کپتان برقرار رکھنے کے ساتھ ہی اینریک نورٹجے اور اکسر پٹیل کو اپنے ساتھ جوڑے رکھنے کی معلومات سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سریش رینا چنئی سے ریلیز ہوں گے، جبکہ دہلی کیپٹلس شریس ایر کو جانے دے گی۔ اس کی ایک وجہ شریس کی دہلی کی قیادت کرنے کی خواہش ہے جو پنت کے ساتھ ممکن نہیں ہو سکتی تھی، جنہیں فرنچائزی کے مالکان کی جانب سے کافی تعاون حاصل ہے۔ دریں اثنا، رینا اپنی خراب فارم کے ساتھ اب آئی پی ایل 2020 میں پہلی پسند نہیں ہیں۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ سی ایس کے انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کے ساتھ چوتھے ری ٹینشن کے طور پر بات چیت کر رہا ہے۔ ان کی اسپن گیندبازی ہندوستان میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ ان کے منع کرنے پر سیم کیرن کو ری ٹین کیا جاسکتا ہے۔یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ زیادہ تر فرنچائزی نے ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست بنالی ہے، لیکن ابھی تک اس کا انکشاف نہیں کیا گیاہے۔ درحقیقت، آئی پی ایل گورننگ کونسل اور بی سی سی آئی نے تمام فرنچائزی کو ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست 30 نومبر کی دوپہر 12 بجے تک جمع کرنے کے لئے کہا ہے۔خبروں کے مطابق، سی ایس کےدھونی کو برقرار رکھنے کا ذہن بنا چکا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ دھونی کا آخری آئی پی ایل ہو سکتا ہے۔ اس فہرست میں دوسرا نام جڈیجہ کا ہے جو چنئی کے اہم کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ رتوراج گائیکواڑ کو بھی ری ٹین کیاجا سکتا ہے۔ چنئی کو رویندرا جدیجا، فاف ڈو پلیسس، رتوراج گائیکواڑ، سریش رینا، ڈوین براوو اور دیپک چاہر جیسے کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ روہت شرما، جسپریت بمراہ کو ممبئی انڈینز میں برقرار رکھنے کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے جبکہ کیرون پولارڈ کے بارے میں بات چل رہی ہے۔ ایشان کشن بھی اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔ کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے غیر ملکی کھلاڑیوں سنیل نارائن اور آندرے رسل کو ری ٹین کیا جاسکتا ہے۔ لوکیش راہل کو پنجاب کنگز سے ریلیز کیا جا سکتا ہے، کیونکہ وہ خود ٹیم چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اگرچہ ٹیم کی ری ٹینشن کھلاڑیوں کی فہرست میں کوئی کھلاڑی ترجیح نہیں ہے، لیکن سمجھا جا رہا ہے کہ مینک اگروال اور شاہ رخ خان کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح رائل چیلنجرز بنگلورسابق کپتان وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، یوزویندر چہل اور دیودت پاڈیکل، راجستھان رائلز اپنے دو غیرملکی کھلاڑیوں جاس بٹلر اور بین اسٹوکس کو ری ٹین کرسکتا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد میں فی الحال صرف کپتان کین ولیمسن اور اسپنر راشد خان کو برقرار رکھنے کی بات چل رہی ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل 2022 کے لیے ایک میگا نیلامی ہونے جا رہی ہے۔ اس سے قبل پرانی آٹھ فرنچائزی کو زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو ریٹین کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ باقی تمام کھلاڑی نیلامی کے لیے جائیں گے۔ ساتھ ہی اس بار رائٹ ٹو میچ کارڈ کا آپشن بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

Related Articles