امیتابھ بچن نے روہت روئے کی شکایت دور کردی
ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے اداکار روہت روئے کی شکایت دور کردی۔امیتابھ بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنا ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔انہوں نے یہ فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے ہندی زبان میں لکھا کہ’ ایک دن، ایک جسم لیکن کئی روپ‘۔ امیتابھ بچن کی اس پوسٹ پر بھارتی ٹیلویڑن انڈسٹری کے اداکار روہت روئے نے کمنٹ میں لکھا کہ’ بہترین، آپ سے محبت ہے امت جی!‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’اب تو پتا چل گیا کہ آپ کمنٹ نہیں پڑھتیلیکن ہم سب پھر بھی لکھتے رہتے ہیں‘۔امیتابھ بچن نے روہت روئیکی شکایت دور کرتے ہوئے اس کمنٹ کے جواب میں لکھا کہ’ دیکھ بھی لیا اور پڑھ بھی لیا‘۔