اکثر سوچتی تھی کہ والدہ فحش فلموں کی ویب سائٹ چلاتی ہیں: سارہ علی خان
ممبئی،نومبر۔ بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں اکثر سوچتی تھی کہ والدہ امریتہ سنگھ ایک فحش فلموں کی ویب سائٹ چلا رہی ہیں۔معروف فیشن میگزین ’ہارپرز بازار‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ علی خان نے اپنے والد سیف علی خان اور والدہ امریتہ سنگھ سے متعلق ایسی باتیں بتائی ہیں جنہیں سن کر ہر کوئی حیران ہے۔اداکارہ سارہ علی خان نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تب والدین کی فلمیں دیکھنے کے بعد مجھے بْرے خیالات آتے تھے، والد کی فلم ’اومکارا‘ دیکھی تو محسوس ہوا کہ والد نے کس قدر گندی زبان استعمال کی ہے اور جب والدہ کی فلم ’کلیوگ‘ دیکھی تو لگا جسے وہ کوئی فحش فلموں کی ویب سائٹ چلاتی ہیں۔سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں دونوں فلمیں دیکھنے کے بعد کافی اداس ہوگئی تھی اور سوچتی تھی کہ میرے والدین کتنے بْرے لوگ ہیں اور یہ بالکل بھی مذاق نہیں تھا۔انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب والدین کو ان فلموں میں کام کرنے کے بعد بہترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تو میں حیران ہوئی اور خود سے سوال کرنے لگی کہ آخر یہ ہے کیا؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھے ہمیشہ ہی اپنی والدہ سے محبت ملی ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن اب سچ یہ ہے کہ زندگی کے حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔