فسادات۔دبنگوں کی سیاست پر مودی اور یوگی نے لگایا لگام:نقوی
رامپور:نومبر۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر و مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ کٹ، کمیشن،کرپشن کی وراثت اور فسادات و دبنگوں کی سیاست پر مودی اور یوگی نے مکمل طور سے لگا دیا۔نقوی نے آج یہاں منعقد اجتماعی شادی تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بے ایمانوں کی ڈکیتی، باہو بلیوں کی پھروتی پر مکمل طور سے لگام لگ جانے سے باہو بلی بردرہوڈ میں بوکھلاہٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے ذریعہ پھر سے شہریت ترمیمی قانون واپس لینے اور 370 کو بحال کرنے کا فرقہ وارانہ نوحہ گری شروع ہوگئی ہے۔ شہریت قانون کسی کی شہریت چھیننے کے لئے نہیں بلکہ پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش کے متاثرہ ہندوؤں، سکھوں وغیرہ اقلیتوں کو شہریت دینے کا قانون ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ بڑے ہی تعجب کی بات ہے کہ پاکستان آج ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا علم دے رہا ہے۔ اس سے بھی زیادہ ہنسی کی بات ہے کہ ہندوستان کے کچھ سیاسی پارٹیاں پاکستان کے سر میں سر ملانے کی کوشش میں لگ کر ہندوستان کی جامع ثقافت کے خلاف سازش میں شامل ہونے کی کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس پاکستان میں عبادت گاہوں میں بم دھماکے ہوتے ہوں۔ ہزاروں بے گناہوں کی لاشیں اور خون بہتے ہوں وہ ہندوستان کے اقلیتوں کے نام پر گھڑیالی آنسو بہانے کی نوٹنکی کرے اس سے بڑا ناٹک نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوتو پر سوال کرنے والے ہندوستان کی ثقافت،تہذیت کو بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ ہندوتو کی تہذیب و ثقافت ہی سیکولرزم کا عزم ہے۔ وزیر اعلی اجتماعی شادی تقریب کے تحت یہاں 225جوڑے ازدواجی زندگی میں منسلک ہوئے۔ ان میں 132ہندو اور 93مسلم جوڑے شامل ہیں۔ مسٹر نقی نے اس موقع پر نو جوڑوں کو آشیرواد دیا اور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعا کی۔