’بینک بچاؤ، ملک بچاؤ‘ کی مہم میں، چھتیس گڑھ حکومت بینکوں کے ساتھ : چوبے

رائے پور، نومبر۔ چھتیس گڑھ کے وزیر زراعت رویندر چوبے نے مودی حکومت کی طرف سے تنظیموں اور اداروں کی نجکاری کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ بھوپیش حکومت’بینک بچاؤ دیش بچاؤ‘مہم کی حمایت میں بینک حکام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا آفیسرز ایسوسی ایشن (بھوپال سرکل) کے زونل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چوبے نے کہا کہ عوامی تنظیموں اور ادارے ملک کی طاقت ہیں۔ یہ ادارے ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے قائم کیے گئے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان اداروں نے بھی ملکی ترقی میں اپنا کردار منوایا ہے۔ زراعت، صنعت، تجارت سمیت کئی شعبوں میں ترقی کا عمل آگے بڑھا۔ ایسے اہم اداروں اورتنظیموں کی نجکاری ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بھی ملک کو آگے لے جانے کے لیے بینکوں کو قومیانے کا کام کیا تھا۔ اس وقت اہم تنظیموں اور اداروں کو نجکاری کی راہ میں دھکیلا جا رہا ہے۔انھوں نے چھتیس گڑھ کی ترقی میں بینکوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور ان کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں بینکوں اور اے ٹی ایم کی تعداد میں اضافے کے ساتھ بینکوں نے اپنی ذمہ داری سمجھی اور ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔چوبے نے کہا کہ اندرا گاندھی نے بینکوں کو قومیا کر ملک کی ترقی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ بینک ملک کی ترقی کا سب سے بڑا ذریعہ بنیں گے۔ انہوں نے غربت مٹاؤ، غربت ہٹاو جیسی مہم چلا کر معیشت کو مضبوط کرنے کی سمت میں کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایئر انڈیا، ڈاک، ریلوے اور بینک جیسے اداروں پر نجکاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ان کی نجکاری کے حوالے سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Related Articles