راج کمار راؤ کی شادی کے مقام کی قیمت کتنی ہے؟

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اْن کی گرل فرینڈ پترالیکھا کی شادی کی تقریبات کے لییچندی گڑھ میں اوبرائے سکھ ولاز سپا ریزورٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، راجکمار راؤ اور پترلیکھا کی شادی کی شاندار تقریبات چندی گڑھ کے اوبرائے سکھ ولاس سپا ریزورٹ میں ہوں گی، اس ریزورٹ کی ایک رات کے لیے بکنگ کی قیمت 6 لاکھ روپے ہے۔اس شاندار ریزورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، شادی کا یہ مقام ہمالیہ کے دامن میں واقع ہے اور سیسوان فاریسٹ رینج میں 8,000 ایکڑ زمین پر پھیلا ہوا ہے۔ اس ریزورٹ کے ارد گرد واقع جنگل میں دیگر سہولیات جیسیکہ صحت، پولز، موسمی کھانے، اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ناصرف یہ بلکہ شاندار شادی کا یہ مقام مختلف قیمتوں میں چار الگ الگ قسم کے کمروں کی سہولیات فراہم کرتا ہیاور کوہ نور، سب سے زیادہ شاہانہ ہیجس کی ایک رات کی بکنگ کی قیمت تقریباً 6 لاکھ روپے ہے۔گزشتہ رات اس جوڑے کی منگنی کی شاندار تقریب ہوئی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ راج کمار راؤ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’اداکار کی شادی کے دعوت نامے تقسیم کیے جا رہے ہیں اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ شادی میں صرف ان کے قریبی اور عزیز ہی شریک ہوں گے۔‘

Related Articles