سعودی ایرو اسپیس انجینئرنگ: ہنی ویل ڈیل سے 350 ملین ڈالر متوقع آمدنی
ریاض،نومبر۔سعودی عرب کے ایرو اسپیس انجینیرنگ اینڈ انڈسٹری کمپنی کے سی ای او فہد سندی نے کہا ہے کہ HONEYWELL کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنا طیاروں کے لیے پاور انجنوں کی تیاری، ترقی اور دیکھ بھال کے لیے لوکلائزیشن کے عمل کا حصہ ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ہنی ویل کے ساتھ معاہدے سے متوقع منافع350 ملین ڈالرتک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنی ویل کی طرف سے کمپنی کو دیئے گئے لائسنس کی مدت 15 سال ہے۔ .سندی نے دبئی ایئر شو کے موقع پر العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو سپورٹ پاور یونٹس کو برقرار رکھنے کا عالمی لائسنس دیا گیا ہے جو مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا لائسنس ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی ایرو اسپیس انجینئرنگ کمپنی اپنا کام سعودی اہلیت اور کیڈرز کے ذریعے کرتی ہے۔