جنوبی مانچسٹر میں دریا سے گولہ بارود برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب
بری،جولائی۔جنوبی مانچسٹر میں ایک دریا سے’’گولہ بارود‘‘ملنے کے بعد بم اسکواڈ کو تعینات کیا گیا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گولہ بارود ڈڈز بری میں ہیئر فیلڈ ڈرائیور کے قریب دریائے مرسی میں پایا گیا فائر سروس اور ایمبولینس سروس کے ساتھ بم اسکواڈ کے افسران کو جائے وقوعہ پر پہنچایا گیا۔ان اشیاءکو ضبط کر کے الزبتھ سلنگر روڈ پر واقع ویسٹ ڈڈز بری پولیس سٹیشن لے جایا گیا پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد بم ڈسپوزل ماہرین کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا اور اسٹیشن کے گرد گھیرا ڈال دیا گیا۔ دھماکہ خیز آرڈنینس ڈسپوزل افسران کے پہنچنے کے بعد جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا۔اس مرحلے پر مشتبہ گولہ بارود کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔