رولس رائس کمپنی کا کار فروخت سے انکار مضحکہ خیز ہے: ملیکا شیراوت

ممبئی ،نومبر۔بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ ملیکا شیراوت نے رولس رائس کمپنی کی طرف سے کار فروخت کرنے سے انکار کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔ ایک بھارتی ٹی وی شو میں شرکت کے موقع پر جب ان سے پروگرام کی میزبان نے اس حوالے سے پوچھا تو ملیکا شیراوت نے کہا کہ یہ بات مضحکہ خیز ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے حوالے سے بہت سی افواہیں اور بے سروپا باتیں کی جاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے تو حقیقتاً ان افواہوں کے بارے میں کچھ پتا ہی نہیں۔ ملیکا شیراوت نے انکشاف کیا کہ ایک خاص صحافی تو انھیں ہدف بناتا رہتا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے اسے اپنے حق میں لکھوانے کے لیے تحائف دینے سے انکار کردیا تھا۔

 

Related Articles