شاہ رخ خان، سلمان خان اور رہتیک روشن ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے؟

ممبئی،فروری۔یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بالی ووڈ نگری کے تین بڑے ستارے اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور رہتیک روشن ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، یش راج فلمز کی سیریز ’سپائییونیورس‘ میں شاہ رخ خان، سلمان خان، اور رہتیک روشن ایک ساتھ ایکشن میں ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق، آدیتے چوپڑا جوکہ اپنی فرنچائز ’سپائییونیورس‘ بنانے جارہے ہیں، یہ ہالی ووڈ فلم ’ایونجرز: اینڈگیم‘ کی طرح کی ہوگی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ’ اس فلم سیریز میں شاہ رخ خان بطور پٹھان، سلمان خان بطور ٹائیگر، اور رہتیک روشن بطور کبیر اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔اس فلم سیریز ’سپائییونیورس‘ میں اِن تینوں جاسوسوں کی اسکرین پر ایک دوسرے سے ملاقات ہوگی جوکہ یقیناََ مداحوں کے لیے بہت دلچسپ ہوگی۔خیال رہے کہ اس وقت اداکار شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ اور سلمان خان کی فلم’ ٹائیگر 3‘ کی شوٹیگ اپنے اختتامی مراحل میں ہے اور جلد ہی مکمل ہوجائے گی۔

Related Articles