جے وردھنے اور پولک آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

دبئی، نومبر۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یہاں جاری ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے فائنل سے قبل مہیلا جے وردھنے، شان پولک اور جینیٹ برٹن کو ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد اب 13 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال سے پہلے شال کی شروعات میں 2021 ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل 10 کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا جن میں کمار سنگاکارا بھی شامل تھے۔ اب ان کے دوست جے وردھنے سری لنکا کے لیے تمام فارمیٹس میں شاندار کیریئر کے بعد اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ جے وردھنے نے 652 سے زیادہ بین الاقوامی میچوں میں 11814 ٹیسٹ اور 12650 ون ڈے رنز بنائے۔ انہوں نے تمام فارمیٹس میں ٹیم کی کپتانی کی ہے اور 2014 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن بھی تھے۔ جے وردھن نے کہا، "میں اس اعزاز کے لیے بے حد مشکور ہوں اور اس لمحے سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں اور اس لمحے کو ان تمام لوگوں کے ساتھ مشترک کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے سفر میں میری مدد کی ہے، بشمول میرے خاندان، دوستوں، کوچز، ٹیم، ساتھی اور سب سے اہم سری لنکا کے کرکٹ شائقین، جنہوں نے میرے پورے کیریئر میں جوش و خروش سے میری حمایت اور حوصلہ افزائی کی۔ دوسری جانب کرکٹ لیجنڈز کے خاندان سے تعلق رکھنے والے پولک نے بھی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے 108 ٹیسٹ اور 303 ون ڈے میچوں میں بالترتیب 421 اور 393 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان دونوں فارمیٹس میں 7300 رنز بھی بنائے جس میں تین بین الاقوامی سنچریاں بھی شامل ہیں۔ پولک نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد کہا کہ میں اس عزت افزائی کے لئے آئی سی سی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہال آف فیم میں شامل ہونا ایک شاندار اعزاز اور ایک شاندار کمپنی کے ساتھ شامل ہونا ہے۔ انگلینڈ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں سے ایک، جینیٹ برٹن، کو بعد از مرگ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 19 سال تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے آنجہانی برطانوی کھلاڑی نے 1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں سب سے زیادہ ا سکور بنایا تھا ۔ انہوں نے کل 10 بین الاقوامی سنچریاں بنائیں اور اپنے کھیل کے کیریئر کے بعد سرے میں کوچنگ دی۔ ان کا انتقال 2017 میں 58 سال کی عمر میں ہوا۔

 

Related Articles