ایرانی پاسداران انقلاب نے قبضے میں لیا گیا آئل ٹینکر چھوڑ دیا

خلیج عمان /ٹینکر ٹریکرز ویب سائٹ،نومبر۔ٹینکر ٹریکرز کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے چند روز قبل قبضے میں لیا آئل ٹینکر سوتھیس چھوڑ دیا ہے۔ اس آئل ٹینکر کو اس وقت قبضے میں لے لیا گیا تھا جب وہ خلیج عمان کی طرف جا رہا تھا۔سائٹ نے تصدیق کی کہ ٹینکر کا موجودہ راستہ خلیج عمان ہے اور یہ جنوب کی طرف سفر کر رہا ہے حالانکہ اس کی پچھلی منزل اس کے موجودہ راستے سے مختلف تھی۔ٹینکر ٹریکرز ویب سائٹ جو بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتی ہے نے گذشتہ بدھ کو انکشاف کیا تھا کہ سوتھیس آئل ٹینکر کو ایران بحیرہ عمان سے اپنے علاقائی پانیوں تک لے گیا تھا۔ یہ جہاز ایرانی خام تیل چین لے جا رہا تھا مگر چینی شپمنٹ کی طرف سے انکار کے بعد وہ واپس آگیا۔ویب سائٹ نے مزید کہا کہ یہ ٹینکر ویتنام کا ہیجس پر ویتنام کا پرچم بھی لہرا رہا ہے۔۔ امریکیوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہیاور یہ کہ گذشتہ ماہ پاسداران انقلاب کی جانب سے ایران لے جانے سے قبل یہ اتفاق سے امریکی بحریہ کے سمندری گشت کے قریب سے گزرا تھا۔دریں اثنا پینٹاگان کے ایک اہلکار نے العربیہ کو بتایا کہ ایرانی افواج نے گذشتہ ہفتے خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے جہازوں کے بہت قریب پرواز کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا۔امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران کے حالیہ اقدامات کا تعلق آئندہ جوہری مذاکرات اور ان میں واپسی کی شرائط سے ہے۔

Related Articles