میر واعظ اشرف افغان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین مقرر، عزیز اللہ فضلی عہدے سے برطرف
کابل،نومبر۔ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے دوران افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔عزیز اللہ فضلی کی جگہ میر واعظ اشرف کو افغانستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین میر واعظ نے 46 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوینٹی میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میر واعظ کی تقرری کھلاڑیوں کی ڈیمانڈ پر کی گئی ہے۔ابوظہبی میں طالبان حکام نے افغان کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس کے بعد عزیز اللہ کوبرطرف کیا گیا ہے ان کی تقرری چند ہفتے قبل ہوئی تھی۔