کوژی کوڈ طیارہ حادثہ پر وراٹ۔ سچن سمیت کئی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس
نئی دہلی، ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی، روہت شرما اور سابق عظیم بلے باز سچن تیندولکر سمیت کئی معروف کرکٹروں نے کیرالہ کے کوژی کوڈ میں طیارہ حادثہ پر دکھ ظاہر کیا ہے۔ جمعہ کے روز دبئی سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا تھا اور اس میں ابتک 18 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
وارٹ نے ٹویٹر پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ان لوگوں کے ساتھ جو کوژی کوڈ طیارہ حادثہ میں متاثر ہوئے ہیں ۔ ساتھ ہی ان لوگوں کے ساتھ میری دلی ہمدردی ہے جنہوں نے حادثہ میں جان گنوائی ہے۔
ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر نے بھی افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کررہا ہوں۔انہوں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ میں اپنے قریبی لوگوں کو کھونے والوں کے دکھ میں وہ شریک ہیں۔
روہت شرما نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی مسافروں اور عملہ کی جلدصحتیابی کی دعا کی۔
ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سبھی مسافروں کی جلدصحتیابی کی دعا کی۔
واضح رہے کہ ایئرانڈیا ایکسپریس کا ایک طیارہ جو دبئی سے آیا تھا، کل رات کوژی کوڈ کے رَن وے پر، مقررہ جگہ پر نہ رکنے کے سبب، حادثے کا شکار ہوگیا جس میں دو پائلٹس سمیت کم سے کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں 162 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔ جائے حادثہ پر بچاؤ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور سبھی زخمیوں کو ملّاپورم اور کوئیکوڈ کے اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ طیارے میں دس شیرخوار بچوں، دو پائلٹس اور عملے کے 5 افراد سمیت 191 افراد سوار تھے۔