کرناٹک ضمنی انتخابات: بومئی نے سندگی، ہناگل سیٹوں پر دلایا جیت یقین
بنگلورو، نومبر۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے منگل کو یقین ظاہر کیا کہ کرناٹک ضمنی انتخابات میں بی جے پی سندگی اور ہناگل دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا ’’اگلے دو گھنٹوں میں مکمل تصویر سامنے آجائے گی‘‘۔ ہمیں اب بھی یقین ہے کہ بی جے پی دونوں سیٹیں جیت لے گی۔ تیسرے دور کی گنتی کے بعد بی جے پی سندگی سیٹ سے 4850 ووٹوں سے آگے ہے۔ بی جے پی امیدوار رمیش بھوسنور کو 13081 ووٹ ملے، کانگریس کے اشوک مناگولی کو 8231 ووٹ ملے، جب کہ جنتا دل (سیکولر) جے ڈی (ایس) کی امیدوار نازیہ شکیل احمد انگدی کو 432 ووٹ ملے۔ہنگل سیٹ پر کانگریس دوسرے راؤنڈ میں سب سے آگے ہے۔ بی جے پی امیدوار شیوراج سجنار نے 8897 ووٹ حاصل کیے، کانگریس امیدوار سری نواس مانے کو 9025 ووٹ ملے اور جے ڈی (ایس) کی امیدوار نازیہ شیخ کو 75 ووٹ ملے۔سندگی میں 22 اور ہناگل حلقوں میں 19 راؤنڈز کی گنتی جاری ہے۔ سندگی اور ہناگل میں ج بالترتیب ے ڈی (ایس) کے ایم ایل اے ایم سی مناگولی اور بی جے پی کے سی ایم اُداسی کی موت کے بعدضمنی انتخابات کرائے جارہےہیں۔ریاست کی ان دو سیٹوں کے تعلق سے جو بھی نتیجہ آئے گا، اس سے کافی حد تک پتہ چل جائے گا کہ 2023 میں ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عوام کس پارٹی کو ووٹ دیں گے۔