تیسرے روز لنچ کے بعد میزبان انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز بناکر آؤٹ
مانچسٹر، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز لنچ کے بعد میزبان انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔میزبان ٹیم اولی پوپ (62ٌ اور جوز بٹلر (68) کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت 200 کا ہندسہ پار کرسکی ۔اس کے ساتھ ہی مہمان پاکستان نے پہلی اننگز کی بنیاد ہر 119رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔
انگلینڈ نے تیسرے روز 4 وکٹ پر 92 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ اولی پوپ اور جوز بٹلر نے اپنی اننگز کا آغاز کیا، اولی پوپ نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی تاہم نسیم شاہ نے ان کی مزاحمت کو 62 رنز پر ختم کردیا۔اولی پوپ کے پویلین واپس جانے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے پاکستانی گیند بازوں کو خوب پریشان کیے رکھا تاہم یاسر شاہ نے 38 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا جس کے بعد ڈومینک بیس میدان میں آئے اور صرف ایک رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔
اس سے قبل پاکستان شان مسعود کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں 326 رنز بنانے میں کامیاب رہا تھا ۔مانچسٹر ٹیسٹ میں شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے تھے، شان مسعود نے 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستانی بولرز نے بھی شاندار آغاز کیا اور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 92 رنز پر انگلینڈ کی چار وکٹیں گرادیں۔مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز کے 326 رنز کے جواب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا۔ 12 رنز پر 3 کھلاڑی روری برنس، ڈوم سبلی اور بین اسٹوکس پویلین لوٹ گئے۔
کھیل ختم ہونے سے قبل جو روٹ کی اننگز بھی ختم ہوگئی۔ انگلینڈ نے کھیل کے اختتام تک 4 وکٹ پر 92 رنز بنالئے تھے۔ اولی پوپ 46 اور جوز بٹلر 15 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے ۔محمد عباس نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔بعد ازاں شان مسعود کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی ۔ شان مسعود 156، بابر اعظم 69 اور شاداب خان 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسٹورٹ براڈ اور جوفرا آرچر کی تین ، تین اور کرس ووکس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان ٹیم کے گیند باز انگلینڈ ٹیم کی اننگز کے آغاز سے ہی ان پر حاوی ہوگئے اور شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر روری برنز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھا دی۔شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے میزبان ٹیم کے مجموعی 12 اسکور پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ مانچسٹر میں جمعرات کو پاکستان نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 139 رنز 2 کھلاڑی آؤوٹ پر دوبارہ شروع کی تو بابر اعظم 69 اور شان مسعود 46 رنز پر کھیل رہے تھے، بابر اعظم پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنے گزشتہ روز کے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے جیمز اینڈرسن کی گیند پر کپتان جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد اسد شفیق اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان یکے بعد دیگرے بالترتیب 7 اور 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اسد شفیق کو براڈ اور محمد رضوان کو ووکس نے آؤٹ کیا۔اس کے بعد شان مسعود اور شاداب خان انگلش بالرز کے سامنے ڈٹ گئے اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 105 قیمتی رنز بناکر اپنی ٹیم کا مجموعی اسکور 281 رنز تک پہنچا دیا تاہم اس موقع پر شاداب خان 45 رنز بناکر ڈومینک بیس کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ان کے بعد کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔یاسر شاہ 5، محمد عباس صفر پر آؤٹ ہوگئے۔اس موقع پر شان مسعود کی شاندار اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ پاکستان کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 156 رنز بناکر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔نسیم شاہ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو کوئی رن بنائے بغیر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، انگلینڈ کی طرف سے اسٹورٹ براڈ اور جوفرا آرچر نے 3,3 کرس ووکس نے 2 جبکہ جیمز اینڈرسن اور ڈومینک بیس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔