دین کی باتیں
آیت قرآن
یا (یہ نہ) کہو کہ اگر ہم پر بھی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان لوگوں کی نسبت کہیں سیدھے رستے پر ہوتے سو تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے دلیل اور ہدایت اور رحمت آ گئی ہے تو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا کی آیتوں کی تکذیب کرے اور ان سے (لوگوں کو) پھیرے جو لوگ ہماری آیتوں سے پھیرتے ہیں اس پھیرنے کے سبب ہم ان کو برے عذاب کی سزا دیں گے
(سورۃ الأنعَام( :(۵۷۱)
ایک سنت کے بارے میں :مسجد سے نکلتے وقت کی دعا
مسجد سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے: (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ)۔ ترجمہ : اے اللہ میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ [مسلم :1652 ، ابو حمید، ابو سعیدؓ]
ایک اہم عمل کی فضیلت : بیٹی کے ساتھ اچھا سلوک
رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص کی کوئی لڑکی ہو اور وہ اُس زندہ درگور نہ کرے اور اس کی بے عزتی نہ کرے اور اپنے لڑکے کو اس پر ترجیح نہ دے تو اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل فرمائے گا ‘‘۔ [ابو داؤد :5146،عن ابن عباسؓ]
ایک گناہ کے بارے میں : حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خدا ماننا
قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ’’بلاشبہ وہ لوگ بھی کافر ہوگئے جنہوں نے یوں کہا کہ اللہ تعالیٰ تین (خداؤں) میں سے ایک ہے حالانکہ ایک خدا کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور اگر یہ لوگ ان باتوں سے باز نہیں آئیں گے، تو جو لوگ ان میں سے کفر پر قائم رہیں گے ان کو ضرور سخت عذاب پہنچے گا‘‘۔ [سورۂ مائد: 73 ]