ایک دن میں کورونا وائرس کی جانچ کی تعداد 10 لاکھ سے زائد

نئی دہلی، ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) پھیلنے کے ساتھ ہی اس کی روک تھام کے لئے کی جانے والی جانچ بھی دن بھر ریکارڈ سطح پر کی جارہی ہے اور 21 اگست کو ایک دن میں کورونا جانچ کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے آج بتایا گیا کہ 21 اگست کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے 10،23،836 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
میڈیکل کونسل کے مطابق 21 اگست تک ملک میں کورونا کی مجموعی جانچ کی تعداد 3،44،91،073 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کی طرف سے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 69،878 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 945 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 29،75،702 ہے، جن میں سے 6،97،330 مریض زیر علاج ہیں اور 22،22،578 متاثرہ افراد نے اس وائرس کو شکست دی ہے۔ کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 55،794 ہوگئی ہے۔

Related Articles