’’ اس کام سے باز رہیں‘‘شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے وکیل نے شرلین چوپڑا کو خبر دار کر دیا
ممبئی ،اکتوبر۔بھارتی اداکارہ شیرلین چوپڑا نے شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندر ا کے خلاف پریس کانفرنس کرنیکے اعلان کے بعد اپنے آپ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے وکیل نے شیرلین چوپڑا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے پریس کانفرنس کی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز شیر لین چوپڑا اپنے وکیل کے ہمراہ جوہو کے مقامی پولیس سٹیشن پہنچیں اور انہوں نے راج کندرا کے خلاف کام کی مد میں رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر شکایت درج کرواتے ہوئے ان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا۔اس کے بعد راج اور شلپا کی جانب سے اپنے وکیل کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شیرلین کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اداکارہ کی جانب سے ان کے خلاف پریس کانفرنس کرنا ہتک عزت کے جرم کے مضبوط ارادے کی عکاسی کرتا ہے۔واضح رہے کہ فحش فلموں کے کیس میں شیرلین چوپڑا کے مطابق انہوں نے سب سے پہلے اس کیس میں تفتیشی ٹیم کو بیان دیا تھا۔