سدھارتھ نگر سے مودی کریں گے نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح
سدھارتھ نگر:اکتوبر۔ اترپردیش میں طبی سہولیات اور میڈیکل ایجوکیشن کی تاریخ میں 25اکتوبر کو ایک نئے اور سنہری باب کا آغاز ہوگا جب گوتم بدھ کی سرزمین سدھارتھ نگر سے وزیر اعظم نرنیدر مودی ایک ساتھ 7نئے ریاستی خودمختار میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے۔اس کی جانکاری دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی باشندوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کے لئے کمر بستہ حکومت پوری ریاست میں میڈیکل کالجوں کی قطار لگا رہی ہے۔مسٹر یوگی نے ہفتہ کو سدھارتھ نگر کے نئے تعمیر شدہ مادھو پرساد ترپاٹھی ریاستی خودمختار میڈیکل کالج کے افتتاحی تقریب کے سلسلے میں جائے پروگرام کا جائزہ و افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد میڈیا اہلکا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ سدھارتھ نگر میڈیکل کالج کی تعمیر وزیر اعظم طبی تحفظ اسکیم کے تحت ہوا ہے۔۔ وزیر اعظم کی رہنمائی میں میڈیکل کالجوں کی قطار لگائی گئی ہے۔ گذشتہ سال بستی میڈیکل کالج اور دو سال قبل بہرائچ میڈیکل کالج کا افتتاح کیا گیا تھا۔ وہاں ایم بی بی ایس کا دوسرا بیچ چل رہا ہے۔ اسی طرح اجودھیا میں بھی میڈیکل کالج بھی سہولیات فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو سال قبل انہوں نے ضلع سدھارتھ نگر میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اب یہ بن کر تیار ہے۔ اس کے ساتھ ریاست کے سات میڈیکل کالجوں کو نیشنل میڈیکل کاونسل سے منظوری مل گئی ہے۔ ان سبھی میڈیکل کالجوں میں اسی سیشن سے نیٹ کے ذریعہ ایم بی بی ایس کی 100۔100سیٹیوں پر داخلہ شروع ہوجائے گا۔ سدھا رتھ نگر میڈیکل کالج بی جے پی کے پہلے ریاستی صدر مادھو پرساد ترپاٹھی مادھو بوبو کے نام پر رکھا گیا ہے۔