ہمیں ملک کو یہ دکھانا ہے
کہ باہری طاقتوں کو ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہے: وی آر چودھری
غازی آباد:اکتوبر۔فضائیہ کے ائیر چیف مارشل وی آچودھری نے جمعہ کو یہاں فضائیہ کے 89ویں یوم قیام کے موقع پر منعقد پریڈ کی سلامی لینے کے بعد فضائیہ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بھروستہ دلاتے ہیں کہ وہ فضائیہ کو واضح سمت، اچھی قیادت اور اعلی وسائل دستیاب کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ائیر چیف مارشل نے گذشتہ 30ستمبر کو ہی فضائیہ کی باغ ڈور سنبھالی ہے۔علاقے میں لگاتار بدلتے سیکورٹی حالات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاجب میں آج کے سیکورٹی حالات پر نظر ڈالٹا ہوں تو مجھے واض طور سے پتہ ہے کہ میں نے بےحد اہم وقت میں فضائیہ کی کمان سنبھالی ہے۔ ہمیں ملک کو یہ دکھانا ہے کہ باہری طاقتوں کو ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔چین کےساتھ مشرقی لداح میں بنے فوجی تناؤ کا ذکر کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل نے کہا کہ گذشتہ سال کافی چیلنجنگ رہا ہے لیکن وہاں کے واقعہ کے دوران فضائیہ نے جس تیزی کا مظاہرہ کیا وہ فضائیہ کے جوانوں کی ہنگامی حالات سے نپٹنے کی تیاریوں کی تصدیق کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے اور اس سے آگے سیکورٹی کی حالت جغرافیائی پوزیشن سے متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگی میدان کے بدلنےسےا ب فوجی مہمات میں بھی بڑی تبدیلی آئی ہے اور ہمیں اس کے مطابق اپنے ہنر میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔ائیر چیف مارشل چودھری نے اس موقع پر بہادر فضائیہ کے جوانوں کو ان کے بہادری، ہمت اور بہترین خدمت کے لئے ویرتا میڈل سے نوازہ۔انہوں نےمختلف فوجی مہمات میں دشمنوں کے حوصلے پست کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے والے تین اسکویڈرونوں کو فضائیہ کے سربراہ کے نام خط سے اعزاز سے نوازہ۔ ان میں بالاکوٹ میں اسٹرائیک کرنے والا مگ۔29 لڑاکو طیاروں کا 47اسکویڈرن،ہلکے ہیلی کاپٹروں کی 116 ہیلی کاپٹر یونٹ،اور کشمیر و لداح میں ائیر ڈیفنس کی ذمہ داری سنبھال رہا 2255اسکویڈرن شامل ہے۔اس موقع پر فضائیہ کے 70سے بھی زیادہ لڑاکے طیاروں، ہیلی کاپٹروں،مال بردار طیاروں نے ائیر شو میں حیرت انگیز کرتب بازی دکھائی۔ ان طیاروں کے جوہر اور طاقت اور ان کی اہلیت نے یہ ثابت کیا کہ فضائیہ کسی بھی ناپاک حرکت کا قرارا جواب دینے کی اہل ہے۔ جن طیاروں نے ائیر شو میں حصہ لیا ان میں رافیل، تیجس، جگوار، مگ بائسن،مگ 29،سکھوئی30،میراج اور چنک،اپاچے، دھرو ہیلی کاپٹر اور مال بردار طیارہ ہرکیولس اور گلوب ماسٹر شامل تھے۔ بری اور بحری افواج کے سربراہ بھی موجود تھے۔