راجستھان میں بی جے پی نے اسمبلی کےضمنی انتخابات کے لئے اپنے امیدوارکااعلان کیا
جے پور، اکتوبر۔راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 30 اکتوبر کوہونے والے ضلع ادے پور میں ولبھ نگر اور ضلع پرتاب گڑھ کی دھریاود اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لئے آج اپنے امیدوار کا اعلان کردیا۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق پارٹی نے ولبھ نگر سے ہمت سنگھ جھالا اور دھریاود سے کھیت سنگھ مینا کو میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی نے ولبھ نگر سے مسٹر جھالا کو ضمنی انتخابات کے میدان میں اتارکر نیا داوکھیلا ہے۔ کانگریس کا گڑھ رہے ولبھ نگر میں اس بارنقب لگانے کی کوشش میں مسٹر جھالا کو موقع دیا ہے۔بی جے پی سے ایم ایل اے رہ چکے جنتا سینا کے رندھیر سنگھ بھینڈر گزشتہ اسمبلی الیکشن میں یہاں سے دوسرے مقام پر رہے تھے اوراس بار بھی ان کے یا ان کی اہلیہ کے انتخابی میدان میں اترنے پر مقابلہ سہ رخی بن سکتا ہے۔ بی جے پی نے پچھلے راجستھان اسمبلی ضمنی انتخابات کی طرح اس بار بھی دھریاود سے سابق ایم ایل اے گوتم لال مینا کے خاندان کے کسی فرد کو امیدوار کے طور پر میدان میں نہ اتار کر ہمدردی کارڈ نہیں کھیلا۔ 17 اپریل کو ہونے والے راجسمند ضمنی انتخاب میں سابق وزیر کرن ماہیشوری کی بیٹی دیپتی ماہیشوری کو ٹکٹ دیا اور ایم ایل اے منتخب ہوئی تھیں۔