چیف منسٹر شری بھوپیش بگھیل نے اپنے رہائشی دفتر میں ہلبہ قبائلی معاشرے کے وفد کے ساتھ گفتگو کے دوران ، قبائلیوں کے عقیدے کا مرکز بڑےڈونگر اور امر شہید گینداسنگھ کی زیارت گاہ پرالکوٹ کوسیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید گیندا سنگھ کی سوانح عمری کو نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ ہلبہ قبائلی معاشرے کے وفد کے ساتھ بات چیت کے دوران مسٹر بگھیل نے حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کی فیلڈ صورت حال کے بارے میں دریافت کیا اور ان سے قبائلی معاشرے کی ترقی اور علاقے کی ترقی کے حوالے سے تجاویز طلب کیں۔