ایڈڈاس انڈیا نے ڈیجیٹل فلیگ شپ اسٹورلانچ کیا

نئی دہلی، ستمبر, اسپورٹس ویئر کی بڑی کمپنی ایڈیڈاس نے آج ملک بھرکے صارفین کے لئے اپنا ڈیجیٹل فلیگ شپ اسٹورلانچ کیا۔ اس کمپنی کی بالکل نئی ویب سائٹ کو ڈیزائن کرنے اورسنوارنے میں صارفین کے ریویو اور آراء کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ڈیجیٹل فلیگ شپ اسٹور بنیادی طور پر خریداری میں آسانی کااحساس، انوویشن ، جدید ترین یوآئی اور تیز انٹرفیس دینے پر مرکوز ہے تاکہ صارفین کو عالمی معیار کی آن لائن شاپنگ کالطف حاصل ہو اور یہ اسٹور خریداری کا بہتر اور زیادہ آسان تجربہ دے گا۔ یہ ویب سائٹ صارفین کو انوویٹیو ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر تجربہ دیتی ہےتاکہ وہ زیادہ آسانی سے ڈیجیٹل اسٹورمیں جائیں اور اپنی پسند کی مصنوعات خریدنے سے لطف اندوز ہوں۔ پورے ڈیجیٹل فلیگ شپ اسٹور میں تلاش سے لے کر نیویگیشن تک صارفین اسسٹنٹ ساتھ ہونے کا تجربہ ہوتا ہےجو انہیں صحیح پروڈکٹ، فٹنگزتلاش کرنے اورخریدنے میں مدد کرتا ہے اور مختلف کیٹگری میں جانے کا بھی بہتر تجربہ دیتا ہے تاکہ وہ اان لائن خریدار ی کا سہانہ سفرکریں۔ اس پلیٹ فارم کی ترقی کھیلوں سے متعلق ہر قسم کی اشیاء خریدنے کے لیے ایک پسندیدہ منزل کے طور پرکی جارہی ہے۔ اس میں رننگ، لائف اسٹائل، ٹریننگ اور فٹ بال رینج جیسے اسٹریٹجک اہمیت والے حصوں پر مرکوزکی گئی ہے۔ یہ فلیگ شپ اسٹور ایک مخصوص کسٹمر گروپ – خواتین اور بچوں کو بھی بہتر تجربہ دیتا ہے۔

 

Related Articles