امریکی وزیر دفاع نے دورہ سعودی عرب موخر کر دیا
واشنگٹن،ستمبر،امریکی وزیر دفاع نیافغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعدخلیجی ممالک کے دورہ میں شیدیول شدہ دورہ سعودی عرب موخر کر دیا ہے۔جنرل لائیڈ آسٹن کابل سے امریکی افواج کے انخلاء مکمل ہونے کے بعد خطے میں موجود اتحادی ممالک کے تعاون پرامریکی حکومت کی جانب سے شکریہ ادا کرنے کی مہم کے سلسلے میں خلیجی ممالک کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔لائیڈ آسٹن کا دورہ سعودی عرب ان کے پروگرام میں شامل تھا مگر پینٹاگون انتظامیہ کے مطابق شیڈیول میں تنازعے کے باعث اب اس دورے کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے اس دورے کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔آسٹن نے اپنے دورے کا آغاز قطر سے کیا تھا جہاں پر خطے میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ العدید ائیربیس موجود ہے۔ امریکی وزیر دفاع کویت اور بحرین کے دورے بھی مکمل کر چکے ہیں۔