برازیل ۔ ارجنٹینا کے بیچ فیفا عالمی کپ کوالیفائر مقابلہ رد

ساؤ پالو ،,ستمبر, ارجنٹینا کے چار کھلاڑیوں کی طرف سے کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کئے جانے کے بعد میزبان برازیل اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جانے والے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔برازیل کے ہیلتھ ریگولیٹر انویسا کے افسران کھیل روکنے کے حکم کے سلسلے میں میچ شروع ہونے کے سات منٹ بعد مقابلے کی جگہ کورنتھینس ایرینا پچ پر پہنچے۔ انویسا کے مطابق ، پریمیئر لیگ کے کھلاڑی ایمیلیانو مارٹنیز ، جیوانی لو سیلسو ، کرسٹیان رومیرو اور ایمیلیانو بینڈیا نے برازیل میں آنے والے مسافروں کے لئے لازمی داخلے کے ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے۔ درحقیقت ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کئے گئے ضابطے کے مطابق ، دوسرے ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اگر وہ گزشتہ 14 دنوں میں یونائیٹیڈ کنگڈم ، جنوبی افریقہ ، شمالی آئرلینڈ اور ہندوستان سے گزر چکے ہیں۔انویسا نے میچ سے چند گھنٹے قبل جاری کردہ ایک بیان میں کھلاڑیوں پر امیگریشن فارم کے بارے میں غلط معلومات دینے کا الزام عائد کیا اور انہیں فوری طور پر آئیسولیشن میں بھیجنے کا حکم دیا۔

 

Related Articles