امریکہ میں چل رہاتھا چین کا خفیہ تھانہ، دو افراد گرفتار
واشنگٹن، اپریل ۔امریکی حکام نے نیویارک شہر میں دو چینی نژاد امریکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے، دونوں پر الزام ہے کہ یہ لوگ خفیہ پولیس اسٹیشن چلا کر چین کو معلومات پہنچا رہے تھے۔امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ چینی نژاد دو شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں نے 2022 کے اوائل میں مین ہٹن کے چائنا ٹاؤن میں ایک خفیہ پولیس چوکی کھولی تھی۔محکمہ نے چین کی قومی پولیس فورس کے 30 سے زائد افسران پر مبینہ طور پر امریکہ میں مخالفین کے خلاف کارروائی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ معلومات نیو یارک کے مشرقی ضلع کے اٹارنی برائن پیس نے دی۔اٹارنی پیس نے کہا کہ دو افسران کو پیر کی صبح مین ہٹن میں ایک نامعلوم دفتر کی عمارت میں مبینہ طورپر چینی قومی پولیس کا ایک خفیہ پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مدعا علیہان کو جب ایف بی آئی تحقیقات کا علم ہوا تو انہوں نے چینی نیشنل پولیس کے ساتھ اپنے رابطے کے شواہد کو ضائع کر دیا۔دوسری شکایت میں 34 افسران پر ایک ٹاسک فورس کا حصہ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے جوانٹرنیٹ ٹرول فرم کے طور پر کام کررہی ہے اور ہزاروں جعلی آن لائن افراد کو جوڑ رہی تھی، جس کا استعمال انہوں نے امریکہ سمیت دنیا بھر میں غیرمطمئن اور کارکنوں کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کے لئے کیا۔مسٹر پیس نے کہا کہ ٹاسک فورس نے مبینہ طور پر امریکی جمہوریت اور خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو اجاگر کرنے والی غلط معلومات پھیلانے کے لیے اپنی جعلی آن لائن آئی ڈی کا استعمال کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ جب ان لوگوں کو معلوم ہوا کہ ان کی جانچ کی جا رہی ہے تو انہوں نے چین کی پبلک منسٹری سے ہونے والی بات چیت کی معلومات کو ہٹا دیا۔ یہ لوگ امریکہ میں رہنے والے چین کے لوگوں کو مشتعل کرنے کا کام کر رہے تھے جو کہ امریکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ایک الگ پریس ریلیز میں، محکمہ انصاف نے کہا کہ تیسری شکایت میں دس افراد پر الزام لگایا گیا ہے، جن میں چھ ایم پی ایس افسران اور چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن کے دو اہلکار شامل ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مدعا علیہان میں سے نو چین میں رہتے ہیں اور فرار ہیں۔ اس کے علاوہ دسواں مدعا علیہ انڈونیشیا یا چین میں رہتا ہے اور وہ بھی مفرور ہے۔