کوہلی کی نصف سنچری، آر سی بی نے 174 رن بنائے

بنگلورو، اپریل ۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے وراٹ کوہلی (50) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ہفتہ کو دہلی کیپٹلس کے سامنے 175 رن کا ہدف رکھا۔
کوہلی نے آر سی بی کو مضبوط آغاز فراہم کیا، 34 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رن بنائے، حالانکہ ٹیم کا مڈل آرڈر اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکا۔ آر سی بی جس نے پہلے 12 اوور میں 110 رن بنائے تھے، مڈل آرڈر کی ناکامی کی وجہ سے آخری آٹھ اووروں میں صرف 64 رن ہی جوڑ سکی۔ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے کوہلی-فاف ڈو پلیسس کی جوڑی کی مدد سے چنناسوامی اسٹیڈیم میں ایک بار پھر جارحانہ آغاز کیا۔ دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 42 رن کی شراکت داری ہوئی جب مچل مارش نے ڈو پلیسس کو آؤٹ کیا۔ ڈو پلیسس نے 16 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رن بنائے تھے اور ان کی وکٹ گرنے کے فوراً بعد مہیپال لومرر بھی آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔صفر رن پر لائف لائن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لومرر نے کوہلی کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 47 رن کی شراکت داری کی۔ دہلی کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کوہلی کی کمزوری کا فائدہ اٹھانے کے لیے گیند اسپنروں کے حوالے کی لیکن کوہلی نے اپنے اسٹرائیک ریٹ کے حوالے سے ہونے والی تنقید کو خاموش کرنے کے لیے 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ففٹی مکمل ہوتے ہی کوہلی بدقسمت طریقے سے للت یادو کی فل ٹاس گیند کو فیلڈر کے ہاتھ میں کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔کوہلی کا وکٹ گرنے کے بعد لومرور اور گلین میکسویل نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے، لیکن دہلی نے وکٹیں لے کر میچ میں واپسی کی۔ لومرور دو چھکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 26 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اکشر پٹیل نے دو چھکوں کھانے کے بعد اگلے ہی اوور میں ہرشل پٹیل کو شکار بنایا۔کلدیپ یادو نے 15ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر میکسویل (14 گیندوں، 24 رن) اور دنیش کارتک (صفر) کی وکٹیں حاصل کیں۔ آر سی بی کا اسکور پلک جھپکتے ہی 117/2 سے 132/6 پر چلا گیا۔ مڈل آرڈر کے ناکام رہنے کے بعد آر سی بی نے انوج راوت کو ایک اثر انگیز کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتارا لیکن وہ توقع کے مطابق اننگز کو ختم نہیں کر سکے۔راوت نے شہباز احمد کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 42 رن کی شراکت داری کی، جس میں شہباز نے 12 گیندوں پر 20 رن کی شراکت داری کی۔ راوت نے ایک چوکے کی مدد سے 15 رن بنائے جس کے لیے انہوں نے 22 گیندیں کھیلیں۔کلدیپ دہلی کے سب سے کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے چار اوور میں 23 رن دے کر دو وکٹ لئے۔ مارش (2 اوور، 18 رن) نے دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ للت یادو (4 اوور، 29 رن) اور اکشر پٹیل (3 اوور، 25 رن) نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles