جیسوال بٹلر کے طوفان سے رائلز نے 199 رن بنائے
گوہاٹی، اپریل۔ اوپنرز جوس بٹلر (79) اور یاشسوی جیسوال (60) کی طوفانی نصف سنچریوں کے بعد شمرون ہیٹمائر (ناٹ آؤٹ 39) کی شاندار شراکت کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ہفتہ کو دہلی کیپٹلس کے سامنے 200 رن کا بڑا ہدف رکھا ۔بٹلر اور جیسوال نے پہلی وکٹ کے لیے 51 گیندوں پر 98 رن کی شاندار شراکت داری کی۔ جیسوال کا وجٹ گرنے کے بعد درمیانی اووروں میں رائلز کی اننگز سست پڑ گئی لیکن بٹلر نے آخری اووروں میں ہیٹ مائر کے ساتھ 49 رن جوڑ کر ٹیم کو 200 کے قریب پہنچا دیا۔دہلی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا انتخاب کیا اور انہیں پہلے ہی اوور سے ہی جوس-جیسوال طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ جیسوال نے اس شراکت میں جارحانہ کردار ادا کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں خلیل احمد کو پانچ چوکے لگائے۔ جیسوال نے پاور پلے میں رائلز کو 68 رن تک لے جانے کے بعد 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔دہلی نے آٹھ اووروں میں رائلز کے 96 رن بنانے کے بعد ٹائم آؤٹ لیا، اور رن ریٹ پر لگام لگانے کے منصوبے کے ساتھ ڈھائی منٹ کے وقفے کے بعد واپسی آئی۔وقفے کے بعد پہلے ہی اوور میں مکیش کمار نے یشسوی جیسوال (31 گیندوں، 11 چوکوں، ایک چھکے، 60 رن) کو آؤٹ کر دیا، جب کہ کلدیپ نے اگلے اوور میں سنجو سیمسن کا وکٹ لے کر رن ریٹ پر لگام لگائی۔کپتان ڈیوڈ وارنر نے اسپنروں کا شاندار استعمال کیا اور رائلز 15ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 130 رن ہی بنا سکی۔ بٹلر تاہم ایک سرے پر کھڑے رہے اور مناسب موقع آنے پر اپنے ہاتھ کھول دیئے۔ بٹلر نے 16 ویں اوور میں مکیش کو مسلسل دو چوکے لگائے، جبکہ شمرون ہیٹمائر نے ہم وطن روومین پاول کو اگلے اوور میں چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ 15 رن کے اسکور پر ہیٹمائر کو بھی لائف لائن ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے 21 گیندوں پر ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ شکست 39 رن بنائے۔ ہیٹ مائر نے بٹلر کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 49 رن کی شراکت داری کی۔ بٹلر نے 51 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 79 رن بنائے اور ان کی وکٹ گرنے کے باوجود رائلز آخری پانچ اووروں میں 69 رن کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہی۔دہلی کے لیے مکیش نے چار اوور میں 36 رن دے کر دو وکٹ لیے، جبکہ کلدیپ یادو (چار اوور، 31 رن) اور روومن پاول (دو اوور، 18 رن) نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اینریک نورکھیا نے چار اووروں میں 44 رن دئیے اور انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔