سلمان خان کی نئی فلم کے تیسرے گانے میں ’پراسرار آدمی‘ کی انٹری

ممبئی،اپریل۔ بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کے تیسرے گانے کا ٹیزر جاری کردیا۔ سلمان خان اس سے قبل اپنی فلم کے دو گانے ’نئیو لگدا‘ اور ’بلی بلی‘ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ریلیز کرچکے ہیں۔نئے گانے کا نام ’ینتما‘ رکھا گیا ہے اور اس میں سلمان خان اور وینکاتیش شامل ہیں، دونوں کی لنگی کے ساتھ بائیک پر شاندار انٹری دکھائی گئی ہے۔فلم کے گانے ’ینتما‘ کے ساتھ جنوبی انڈیا کی ثقافت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور اس میں رنگارنگ اور پرکشش مناظر کا سہارا لیا گیا ہے۔گانے کے بول شبیر احمد نے لکھے ہیں جبکہ اسے وشال ڈڈلانی اور پائل دیو نے مل کر گایا ہے۔ٹیزر کے آخر میں ایک پراسرار شخص سلمان خان اور وینکاتیش کو ڈانس میں جوائن کرتا ہے، مداحوں کے مطابق یہ آر آر آر سپر اسٹار رام چرن ہیں۔قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رام چرن دو فنکاروں کے ساتھ حیدرآباد میں ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کے سیٹ پر نظر آئے ہیں چناںچہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ گانے میں رام چرن ہی ہوں۔

Related Articles