بیٹنگ نے مایوس کیا، تلک کی کوشش قابل ستائش: روہت
ممبئی، اپریل۔ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں کی کراری شکست کے بعد تسلیم کیا کہ تلک ورما کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پچ کا فائدہ نہیں اٹھا سکا نوجوان بائیں ہاتھ کے بلے باز تلک نے اتوار کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محض 46 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 84 رنز بنائے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی نے 48 رنز پر چار وکٹ گنوا دیے تھے لیکن تلک نے 182.6 کے اسٹرائیک ریٹ سے نو چوکے اور چار چھکے لگا کر ٹیم کو 171 رنز تک پہنچا دیا۔روہت نے کہا ’’شروعات اچھی نہیں رہی لیکن آخر میں تلک کی کوشش اچھی رہی۔ گیند بازوں نے اچھی گیند بازی نہیں کی، ہم نے کافی اچھی بلے بازی نہیں کی، یہ اچھی پچ تھی۔‘‘انہوں نے کہا ’’ آج اس نے (تلک) نےجو کچھ اچھے شاٹ کھیلےان میں کچھ میں اس نے کافی ہمت کا مظاہرہ کیا۔ ہم بے خوف کھیلنا چاہتے تھے۔ ہمیں باعزت ٹوٹل تک پہنچانے کا کریڈٹ تلک کو جاتا ہے۔ بیٹنگ کے لیے یہ اچھی پچ تھی۔ ہم نے اپنی صلاحیت کے مطابق بلے بازی نہیں کی۔ ہم مزید 30-40 رنز جوڑ سکتے تھے۔تاہم تلک کی کوششیں کام نہیں آئیں اور وراٹ کوہلی-فاف ڈو پلیسس کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 148 رنز کی شراکت داری میں ممبئی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ممبئی کے گیند باز ڈو پلیسس اور دنیش کارتک کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے لیکن تب تک میچ ہاتھ سے نکل چکا تھا۔خراب بالنگ پرفارمنس پر روہت نے کہا ’’پچھلے چھ آٹھ مہینوں سے میں بمراہ کے بغیر کھیل رہا ہوں۔ ہم ان چیزوں کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے جن پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے۔ دوسرے لوگ بھی باصلاحیت ہیں۔ آئی پی ایل نہیں کھیلا ہے اور یہ ان کے لیے یہ ان کے سیزن کا پہلا میچ تھا۔ میرے خیال میں آگے دیکھنے کےلئے بہت کچھ باقی ہے۔