آپ اسے ڈرانا چاہتے ہیں جو پورے ملک کو کہہ رہا ہے کہ ڈرو مت – بھوپیش

رائے پور، مارچ ۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کئے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسے ڈرانا چاہتے ہیں جو پورے ملک سے کہہ رہا ہے کہ ڈرو مت۔ مسٹر بگھیل نے آج یہاں ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر کا سب سے بڑا خوف یہ ہوتا ہے کہ لوگ اس سے ڈرنا چھوڑ دیں۔ آپ ایسے شخص کو ڈرانا چاہتے ہیں جو پورے ملک کو کہہ رہا ہے ڈرو مت۔ مسٹر بگھیل نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اندرا جی کے ساتھ بھی یہی غلطی کی تھی، باقی تاریخ ہے۔ ہم یہاں عوام کی عدالت میں ملیں گے، عوام ہوں گے، عوامی لیڈر ہوں گے، نہیں تو صرف خوف اور تاناشاہ ہو گا۔

 

Related Articles