چوتھا ٹیسٹ ڈرا ، ہندستان نے بارڈر-گاوسکر ٹرافی جیتی
احمد آباد، مارچ ۔ہندوستان نے ٹریوس ہیڈ (90) اور مارنس لابوشگن (ناٹ آؤٹ 63) کی ضدی نصف سنچریوں کی وجہ سے پیر کو چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گاوسکر ٹرافی ٹیسٹ سیریز 2-1 سے جیت لی۔آسٹریلیا پانچویں دن کے آغاز میں 88 رن سے پیچھے تھا۔ میتھیو کوہنیمین (06) کا وکٹ جلد گرنے کے بعد ہیڈ اور لابوشین نے تقریباً 49 اووروں میں دوسری وکٹ کے لیے 129 رن کی شراکت داری کی۔ اوپنر ہیڈ نے 163 گیندوں پر 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 90 رن بنائے جب کہ لبوشین نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 213 گیندوں پر صرف سات چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 63 رن بنائے۔آسٹریلیائی اننگز کے 78 اووروں میں صرف دو وکٹیں گرنے پر کپتان روہت شرما اور اسٹیو اسمتھ ہاتھ ملاکر میچ ڈرا کرنے پر متفق ہوئے۔ ہندوستان نے یہ سیریز جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں بھی جگہ بنا لی ہے۔ جون میں انگلینڈ کے اوول گراؤنڈ میں ہونے والے فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہی ہوگا۔