جہانگیر پوری میں پھر پتھراؤ ،پولیس نے کیا علاقے کا محاصرہ

نئی دہلی، اپریل۔قومی دارالحکومت دہلی میں تشدد سے متاثر جہانگیرپوری علاقے میں پیر کو ایک بار پھر پتھراؤ کا واقعہ سامنے آیا۔پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد لوگوں کو امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ جہانگیر پوری تشدد کے پس منظر میں آج میڈیا کو معلومات دے رہے تھے۔اسی دوران جہانگیرپوری علاقے میں پھر سے پتھراؤ ہونے کی رپورٹ ملیںمسٹر استھانہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جہانگیر پوری تشدد معاملے کی جانچ کا کام کرائم برانچ کو سونپا گیا ہے اور اس میں 14 ٹیمیں لگی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فٹیج،سوشل میڈیا پوسٹ اور دیگر ڈیجیٹل ثبوتوں کی تفتیش کے ساتھ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اب تک 23 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے آٹھ لوگ مختلف معاملوں میں پہلے سے شامل ہیں۔انہوں نےابھی اور بھی گرفتاریاں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا،’’ہم معاملے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں۔حالات معمول پر آنے تک علاقے میں پابندی نافذ رہیں گی۔‘‘پولیس کمشنر نے بتایا کہ دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں کو جہانگیر پوری سمیت شہر کے دیگر حساس علاقوں میں تعینات میں کیا گیا ہے۔

Related Articles