تل ابیب میں گولی باری دہشت گردانہ حملہ : نیتن یاہو
تل ابیب، مارچ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے تل ابیب میں حالیہ فائرنگ کو سنگین دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے زمینی سطح پرکارروائی کررہے سیکورٹی فورسز کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔نیتن یاہو نے ٹیلی گرام پر کہا، آج رات تل ابیب میں ایک سنگین دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ میں زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا اور زمینی سطح پرکارروائی کرنے والے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتا ہوں۔اسرائیلی نیوز پورٹل ینیٹ نے رپورٹ کیا کہ تل ابیب میں ڈیزنگوف اسٹریٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مقامی پولیس نے حملہ آور کو گولی مار دی اور دیگر مشتبہ افراد کی تلاش میں سرگرداں ہے۔