ہندستان زمبابوے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل، انگلینڈ سے مقابلہ ہو گا
میلبورن، نومبر ۔روی چندرن اشون (22/3) کی قیادت میں سوریہ کمار یادو (61 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کے بعد ہندوستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 مقابلے میں زمبابوے کو 71رن سے شکست دیکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔گروپ ٹو کے آخری میچ میں ہندستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو 187 رن کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 115 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔سوریہ کمار نے ایک بار پھر اپنی 360 ڈگری بیٹنگ سے مخالف ٹیم کو شکست دی۔ انہوں نے 25 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری میں 61 رن بنائے اور ہندوستان کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے اپنی آدھی ٹیم 36 رن پر گنوا دی۔ راین برل (35) اور سکندر رضا (34) نے زمبابوے کی طرف سے مقابلہ کیا لیکن اس سے صرف شکست کا فرق کم ہوا۔ہندوستان پانچ سپر 12 میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر ہے۔ سیمی فائنل میں روہت شرما کی ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ گروپ ٹو سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم پاکستان کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔