آئس لینڈ برطانیہ میں اپنی متعدد دکانیں مستقل بند کر دے گا
راچڈیل،مارچ۔ آئس لینڈ نے کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں برطانیہ بھر میں اپنی متعدد دکانیں مستقل طور پر بند کر دے گا۔ سپر مارکیٹ نے تصدیق کی کہ کم از کم چھ اسٹورز کے فروری اور مارچ میں دروازے بند ہو جائیں گے۔اس ہفتے سے پہلا لاک اَپ شروع ہو گاجس کا مطلب ہے کہ کچھ صارفین کو اپنی خریداری کی عادات کو فوری طور پر تبدیل کرنا ہوگا کیونکہ ان کی مقامی شاخیں ہائی اسٹریٹ سے نکل جائیں گی۔ برطانیہ میں آئس لینڈ کی 500سے زیادہ شاخیں اور 153فوڈ ویئر ہاؤس اسٹورز ہیں،آئس لینڈ نے اپنی شاخیں بند کرنے کی وجہ نہیں بتائی، بہت سے بڑے برانڈز مہنگائی اور زندگی کی لاگت کے بحران کے درمیان لاگت کو کم کرنا چاہتے ہیں ، بلوں میں اضافہ کے سبب گاہک پیسہ بچانے کیلئے اپنی بیلٹ سخت کر رہے ہیں،چھ دکانوں کے مستقل طور پر بند ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا ان پر کام کرنے والے عملے کا کیا ہوگا۔بند ہونے والے پہلے اسٹورز مل لین، برومسگروو اور بیسنگ اسٹاک میں چائنہیم ہوں گے۔ اگلے ماہ جنوبی انگلینڈ اور ویلز، دی سن میں متعدد اسٹورز شامل ہوں گے۔ چینہم شاپنگ سنٹر‘وائٹ روز سینٹر رائل 14مارچ،ساؤتھ اسٹریٹ، نیوپورٹ، آئل آف وائٹ 2 5مارچ،سینٹ کیتھرین پلیس، بیڈ منسٹر برسٹل 25مارچ،ڈینیول سینٹر، بنگور 27مارچ کوممکنہ طو رپر بند ہوں گے۔آئس لینڈ کے ترجمان کے مطابق ہم اپنے آئس لینڈ فوڈز اور دی فوڈ ویئر ہاؤس اسٹور پورٹ فولیو کا مسلسل جائزہ لیتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ملک بھر میں اپنے صارفین کے لیے بہترین تجربات فراہم کر رہے ہیں آئس لینڈ جو منجمد کھانوں میں مہارت رکھتا ہے،نے چھ ماہ کیلئے4ملین پاؤنڈ کا آپریٹنگ نقصان ریکارڈ کیا ہے، واکر نے کہا کہ آئس لینڈ دیگر سپر مارکیٹوں کے مقابلے میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے فریج اور فریزر میں کھانا ذخیرہ کرنے پر انحصار کر رہا ہے۔