سنجے دت گھر کے باہر صحافیوں کو دیکھ کر غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل
ممبئی۔فروری۔ بالی ووڈ کے معروف اداکارہ سنجے دت کو اپنے گھر کے باہر موجود صحافیوں کو دیکھ کر غصہ آگیا اور آگ بگولہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اداکار سنجے دت کا شمار ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے گھر کے باہر ہر وقت میڈیا کے نمائندے اور صحافی موجود ہوتے ہیں۔ ایسے میں سنجے دت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ گھر سے باہر نکل رہے ہیں، اس دوران فینز اور صحافیوں نے انہیں گھیر لیا تو سنجے دت ناراض ہو گئے۔ سنجے دت کو یہ بھی کہتے صاف سنا جا سکتا ہیکہ وہ خفا ہوکر کہہ رہے ہیں کہ”کبھی تو اکیلا چھوڑ دیا کرو یار”۔سنجے دت کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی بھرپور انداز میں اظہار خیال کررہے ہیں۔ندھی بلونی نے سنجے دت کی بات پر لکھا کہ "اگر آپ کو چھوڑ دیا تو کوئی نہیں پوچھے گا آپ کو۔”جیوتی پاٹل نیلکھا کہ "اچھا ہوا میڈیا کو ڈانٹ پڑی بابا (سنجے دت) کی”.