رودرنکش -نرمدا نے شوٹنگ ورلڈ کپ میں طلائی تمغہ جیتا

قاہرہ (مصر)، فروری۔رودرنکش پاٹل اور نرمدا نتن کی ہندوستانی جوڑی نے پیر کو یہاں آئی ایس ایس ایف شوٹنگ ورلڈ کپ کا 10 میٹر ایئر رائفل فائنل جیت کر ہندوستان کو ٹورنامنٹ کا پہلا طلائی تمغہ دلایا۔رودرانکش-نرمدا جوڑی نے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم فائنل میں ہالینڈ کے ڈینس ایجلر اور ایسٹوان پینی کو 16-6 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں ہندوستانی جوڑی 635.8 کے اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، جبکہ ایزلر-پینی کی جوڑی (631.0) دوسرے نمبر پر رہی۔اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے جبکہ اس سے قبل ورون تومر نے اتوار کو 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

 

 

Related Articles