لاین کے چار وکٹ، آسٹریلیا نے ہندوستان پربنایا دباؤ

نئی دہلی، فروری ۔آسٹریلیا نے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لاین (25/4) کی مہلک گیند بازی کی بہ دولت بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو پہلے سیشن میں ہندوستان کے چار وکٹ محض 88 رن پر گرا کرا میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔لنچ تک ہندوستان 175 رن سے پیچھے ہے اور اس کے چھ وکٹ باقی ہیں۔ وراٹ کوہلی 14 رن بنانے کے ساتھ جب کہ رویندرا جڈیجا 15 رن پر بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ہندوستان نے دن کا آغاز 21/0 پر کیا اور پچ نے چوتھے اوور سے ہی حرکت دیکھنے کوملی۔ آسٹریلیا نے کے ایل راہل (17) کو آؤٹ کرنے کے لیے دو ریویو ضائع کیے، تاہم، تیسری بار لاین نے انھیں ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین روانہ کردیا۔اس کے بعد لاین ہندوستانی بلے بازوں پر حاوی ہوگئے اور آدھے گھنٹے میں اس نے روہت شرما (32)، چیتشور پجارا (00) اور شریئس ایر (14) کے وکٹ لے کر آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط کردی۔تاہم کوہلی اور جڈیجا نے 22 رن کی صبر آزما شراکت داری کو یقینی بنایا تاکہ لنچ سے پہلے ہندوستان کا کوئی اور وکٹ نہ گرے۔

Related Articles