کپل شرما نے اپنی زندگی کا پہلا انگریزی انٹرویو دے دیا
ممبئی،فروری۔کامیڈین اور اداکار کپل شرما آج کل اپنی نئی فلم ’زویٹاگو‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔اسی دوران انہوں نے اپنی زندگی کا پہلا انگریزی انٹرویو بھی دے ڈالا ہے اور سب کو بتاتے پھر رہے ہیں کہ انہیں بھی انگریزی آتی ہے۔ٹی وی شائقین جانتے ہیں کہ کپل شرما اکثر اپنی انگریزی کا مذاق اڑاتے ہیں، وہ ہندی اور پنجابی زبان میں بات کرتے ہوئے انگریزی نا جاننے پر اپنی کم مائیگی کا احساس کرتے ہیں۔لیکن اب کینیڈا کے پروگرام دی سوشل ٹی وی کو کپل شرما نے انگریزی میں انٹرویو دیا ہے، ان کے ہمراہ نندیتا داس بھی تھیں۔فلم کی ڈائریکٹر نندیتا داس ہیں جبکہ کپل کے ساتھ شاہانہ گوسوامی نے بھی اداکاری کی ہے۔