مصر کے سابق وزیر اعظم شریف اسماعیل انتقال کرگئے
قاہرہ،فروری۔ جمہوریہ مصر کیسابق وزیر اعظم شریف اسماعیل کل ہفتیکو 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم شریف اسماعیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے تعزیتی پیغام میں صدر السیسی نے لکھا کہ میں مصر کے بہترین آدمیوں میں سے ایک نیک آدمی کے لیے دلی دکھ اور افسوس کے ساتھ ان کی وفات پر تعزیت کرتا ہوں، مرحوم ایک ایسے انسان تھیجن کے دل میں قوم اور امہ کا درد پنہا تھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم واقعی ایک عظیم انسان تھے جنہوں نے مشکل ترین حالات اور تاریک ترین وقت میں ذمہ داری قبول کی اور مشکل ترین ذمہ داری کو نبھایا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عظیم مرحوم میں خلوص، ایمانداری اور ایثار و قربانی کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔ انہوں نے ملک کے لیے اپنے ذاتی مفادات کو قربان کیا اور ہمیشہ عوام مفاد کے مفاد کا سوچا۔شریف اسماعیل 6 جولائی 1955 کو پیدا ہوئے اور صدر السیسی نے انہیں 12 ستمبر 2015 کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی۔حکومت بنانے سے پہلے وہ حازم الببلاوی کی حکومت میں پیٹرولیم اور معدنی وسائل کے وزیر کے عہدے پر فائز تھے، اور ابراہیم محلب کی پہلی اور دوسری حکومتوں میں پیٹرولیم کے وزیر کے طور پر کام کرتے رہے۔اسماعیل نے صدارتی انتخابات ختم ہونے کے بعد 5 جون 2018 کوانہوں نے صدرکو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔