ریاض میں طائفی گلاب، کافی اور رنگا رنگ شہد میلہ شروع
ریاض ،مارچ۔کل منگل کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وزارت کے صدر دفتر میں سعودی وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت، انجینیر عبدالرحمٰن الفضلی نے "طائفی گلاب، کافی اور شہد” فیسٹیول کا افتتاح کیا جو تین روز تک جاری رہے گا۔ اس میلے میں سعودی عرب کے تمام خطوں سے کافی اور شہد تیار کرنے والے کسان اور پروڈیوسرشرکت کررہے ہیں۔وزیر ماحولیات الفضلی،ان کے نائب وزیر انجینیر منصور بن ہلال المشیطی اور وزارت کے متعدد عہدیداروں کے ہمراہ میلے میں مصنوعات کی نمائش کا ایک جامع دورہ کیا جہاں انہوں نے طائف کے گلاب، کافی اور شہد کی مختلف مصنوعات دیکھیں۔ انہوں نے مقام کافی، شہد اور طائف کے گلاب کی وافر مقدار دیکھ کرخوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شرکاء کو درپیش بعض رکاوٹوں کو بھی سنا۔ کسانوں نے انہیں مارکیٹنگ کے حوالے سے درپیش مشکلات بیان کیں اور وزیر ماحولیات نے انہیں دور کرنے کے لیے رہ نمائی کا وعدہ کیا۔میلے کے پہلے دن، کاشتکاروں، گلاب، کافی اور شہد کے پروڈیوسروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے میلے میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس تقریب میں ان کی شرکت کا مقصد اپنی مصنوعات اور کام کو متعارف کرانا ہے۔ ان کی بہترین انداز میں مارکیٹنگ کرنا ہے۔ کسانوں نے اپنی مصنوعات کی آن لائن اسٹوروں پر مارکیٹنگ کی خواہ کا بھی اظہار کیا۔